احسن خان

اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتا ‘احسن خان

لاہور(گلف آن لائن )نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ خود کوآج بھی فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ،ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی ہے ، اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج صرف انٹرٹینمنٹ کا نام نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کی اصلاح خصوصاً نوجوان نسل کو راہ دکھانے کی ضرورت ہے ۔

میری تجویز ہے کہ ہر پراجیکٹ میں تعلیم کے حوالے سے شعور دینے کیلئے لازمی کچھ حصہ مختص ہونا چاہیے یا تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے ایک کمرشل لازمی اس کا حصہ ہونا چاہیے ۔احسن خان نے کہا کہ ہر طرح کے کردار نبھانا چاہتا ہوں اور اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتا ۔ خواہش ہے کہ ایسا کردار ادا کروں جومیری نسبت سے مدتوں میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں