عراق

عراق،مقتدی الصدرکاعدلیہ سے آیندہ ہفتے کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے کامطالبہ

بغداد(گلف آن لائن)عراق کے سرکردہ شیعہ عالم مقتدی الصدر نے ملک کی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے آخر تک پارلیمنٹ کو تحلیل کر دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدلیہ کواگلے ہفتے کے آخر تک پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا ہوگا۔

مقتدی الصدر نے اپنے ٹویٹراکائونٹ پرایک بیان میں وضاحت کیے بغیرکہا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ ایک اور انقلابی موقف اختیار کریں گے۔الصدر نے جون میں اپنے قانون سازوں کو پارلیمنٹ سے واپس بلانے کے بعد قبل ازوقت انتخابات اور آئین میں غیر متعین ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں