وزیر داخلہ پنجاب

عطا تارڑ آپ پیش ہو جائیں ،قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے’وزیر داخلہ پنجاب

لاہور( گلف آن لائن) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عطا ء تارڑ آپ پیش ہوجائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ پولیس نے لاہور میں عطا ء تارڑ کے گھر نوٹس دیا ہے۔وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ عطا ء تارڑ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں