بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹو زرداری کی ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ نے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یک جہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔وزیرِ خارجہ نے حملے میں زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں