فواد چوہدری

تباہ کن معاشی پالیسیوں کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ کوئی ذی شعور شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، ان شا اللّٰہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں