حماس

حماس کا پاکستانی وزیر دفاع کے فلسطین بارے موقف کا خیر مقدم

غزہ(گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے فلسطینیوں کی حمایت میں جرات مندانہ موقف پر پاکستانی قوم اور قیادت کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہاکہ خواجہ آصف کا بیان جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے قابل تحسین ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم ان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ترجمان نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی تحسین کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب ملکوں کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مصائب کا شکار فلسطینیوں کی حمایت کی۔

حماس کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کر اب تک پاکستانی قیادت نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے حقوق کا احترام کیا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ مخلصانہ تعاون کا یقین دلایا۔ہم پاکستان کا اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے فلسطینی قوم کی حمایت کے عزم اور ان کے حقوق کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں