پنجاب اسمبلی کا اجلاس

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،(ن) کے پانچ اراکین کے داخلے پر پابندی

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15روز کے وقفے کے بعد کل(پیر) دوپہر ایک بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے روز بیلٹ پیپر پھاڑنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے پانچ اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔مذکورہ اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے اگلے پندرہ اجلاسوں میں شریک نہیں ہو سکیں گے ۔

لیگی اراکین پر پابندی پریزائیڈنگ آفیسر وسیم خان بدو زئی کے حکم پر لگائی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کی اگیا ہے ۔جن اراکین اسمبلی پر پابندی لگائی گئی ہے ان میںرخسانہ کوثر، سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، مرزا جاوید اور میاں رئوف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں