مسرت چیمہ

ہاکی اسٹیڈیم کا جلسہ عمران خان کو سیاست سے منفی کرنے کے خواب دیکھنے والوں کیلئے ایک ٹریلر تھا’ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے جلسے نے لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سیاست کے تابو ت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے ،امپورٹڈ ٹولے نے عوام کے جذبات دیکھ لئے ہیں اس لئے اب جتنی جلدی ممکن ہو عام انتخابات کی جانب پیشرفت کی جانی چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں تاریخی جلسے سے امپورٹڈ حکومت کے سارے لوگ ”سکتے ”میں ہیں ۔

جو لوگ عمران خان یا تحریک انصاف کو پاکستان کی سیاست سے منفی کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا جلسہ ان کے لئے صرف ایک ٹریلر ہے اور اگر ایسی کوئی بھی بھونڈی حرکت یا سازش کی گئی تو عوام امپورٹڈ ٹولے کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے کی کوئی ساکھ اور مقبولیت نہیں ، انہیں پیشکش ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتیں ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار میدان میں اتارکر دیکھ لیں ، جس طرح ضمنی انتخابات میں عوام نے ان کی سیاست کی درگت بنائی ہے اس مقابلے میں بھی نتائج مختلف نہیں ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں