مسجد الحرام

سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں بچوں کے داخلے سے پابندی اٹھا لی

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے مسجد الحرام میں تمام عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر کیا، جس میں کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کو مسجد الحرام لے جاسکتے ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

جو والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو مسجد الحرام لانا چاہتے ہیں انہیں کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ نومبر 2021 میں سعودی عرب نے 12 سال سے کم عمر بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں