طلال چوہدری

عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے، اگر عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہ وہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرنے کیلئے کیوں بھاگتے پھر رہے ہیں،اپنے کیسیز ختم کرانے کیلئے اب وہ منتوں اور ترلوں پر آ گئے ہیں،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا،عمران خان ساری زندگی دوسروں کو استعمال کرتے آئے ہیں، پرویز الہی عمران خان کیساتھ وہی کچھ کرے گا جو اس نے پرویز مشرف کیساتھ کیا ہے،تنقید اور غداری میں بہت فرق ہے، شہباز گل کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی راہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ملک کو آزادی دلوانے والی جماعت نے یوم آزادی کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی عمران خان کوپرویز الٰہی وہاں پہنچائے گا جہاں اس نے پرویز مشرف کو پہنچایا،عمران خان کی جدوجہد یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردارملکی سیاست میں ہونا چاہیئے،عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا،عمران خان صاحب آپ کہتے تھے جس کا دامن صاف ہو وہ فورا جواب دیتا ہے ،ایف آئی اے نے جو نوٹس دیئے ان پر سٹے کیوں لے رہے ہیں،شہداء کیخلاف ٹرینڈز چلائے گئے،عمران خان شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے،

مسلم لیگ کے رہنماوں کی بغیر نوٹس گرفتاریاں ہوئی ریمانڈز دیئے گئے،شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہے اگر اس پر تشدد ہوا ہے تو اب تک اسکا میڈیکل کیوں نہیں کروایا،شہبازگل کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے، مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ شہباز گل سے تفتیش کے دوران جو باتیں سامنے آئی ہیں ان کے منظر عام پر آنے سے لوگوں کی آنکھیں کھل جائینگی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں