روضہ رسول ۖ

روضہ رسول ۖ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر

مکہ مکرمہ( گلف آن لائن)سعودی وزارت حج و عمرہ نے روضہ رسولۖ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ حج سیزن میں زائرین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے روضہ رسولۖ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل وزارت حج کے ترجمان ہشام سعید نے تصدیق کی تھی کہ حالیہ سیزن میں ریاض الجنہ کے لیے 10 ملین پرمٹ جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں