ثمینہ پیرزادہ

پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے’ ثمینہ پیرزادہ

لاہور(گلف آن لائن) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے ، اگر ہمیں کامیابی کیلئے ماضی سے کچھ اچھا ملتا ہے تو اسے اپنانا چاہیے ،ایک وقت وہ بھی تھا جب شا م کے وقت ٹی وی ڈرامہ لگتا تھا تو گلیاںسنسان ہو جایا کرتی تھیں ۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے تاہم ہمیںاپنے اسکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور کہانی کو اپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔

نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا اور اسٹیج ، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ ہمسایہ ملک کے ڈراموںسے بہت بہتر ہے ۔ ہمیں ایسی کہانیوںکو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشر ے میں بیگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں