نیڈ پرائس

فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی مشن کا خاتمہ نہیں، نیڈ پرائس

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے۔میڈیارپورتس کے مطابق انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت سے توقع ہے وہ افغان عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔ ایک سال میں امریکا نے تحفظ کیغیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ القاعدہ لیڈر ایمن الزواہری کی ہلاکت کے ثبوت موجود ہیں، افغان انخلا سے آج ہمارے پاس نئے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ وسائل ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ نئے عالمی چیلنجوں میں موسمیاتی تبدیلی، روسی جارحیت اور چین سے مقابلہ شامل ہیں۔امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے لیے ایران کو ہر صورت ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ترک کرنا ہوگی، امریکی ارکانِ کانگریس کے دورہ تائیوان پر چین کا ردعمل غیرذمہ دارانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں