سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ، چھوٹے تاجروں پربجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس نافذ کرنے کے معاملے پروفاقی حکومت،کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے چھوٹے تاجروں پربجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس نافذ کرنے کے معاملے پروفاقی حکومت،کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں انجمن تاجران سندھ کی جانب سے بجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس نافذ کرنے کے معاملے پردائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔انجمن تاجران سندھ کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ چھوٹے تاجر اس زمرے نہیں آتے، حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔درخواست جاوید شمس صدر کراچی ڈویژن انجمن تاجران نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔ پٹیشن کے ہمراہ فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔راشد مرید وکیل درخواست گزارنے کہاکہ اس ماہ کے بجلی بلز میں ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق چھوٹے تاجروں پر کمرشل بجلی میں ٹیکس شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں