ایف آئی اے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے کا تحقیقات کا دائرہ دیگر ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے اب امریکہ اور برطانیہ سمیت جہاں سے بھی تحریک انصاف کو فنڈز آئے ہیں وہاں تحقیقات ہوں گی، اس حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے معاونت لی جائے گی۔

ایف آئی اے ان ممالک کی کمپنیوں و شخصیات کی معلومات جمع کرے گا اور اس کے لئے ایف بی آئی، نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگراداروں سے مدد لی جائے گی۔ایف آئی اے کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکائونٹس اکھٹے کرنے کے مرحلے میں ہے، دوسر ے مرحلے میں حاصل معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں