چینی وزیر خا رجہ

چین چلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چلی کی وزیر خارجہ انتھونیا یوریہورا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے اس بات کا اظہار کیا کہ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ چلی چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو اپنی سفارت کاری کی ترجیح سمجھتا ہے ۔چین چلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور مستحکم تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکےاور چین-چلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو نئی سطح پر پہنچایا جا سکے۔

انتھونیا یوریہورا نے کہا کہ چین نہ صرف چلی کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور برآمد کرنے والا ملک ہے بلکہ تعاون کے وسیع شعبوں میں ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر بھی ہے۔ چلی ہمیشہ ون چائنا پالیسی پر کاربند رہا ہے، جو چلی- چین تعلقات کے لیے ایک اہم سیاسی بنیاد ہے۔ موجودہ حالات میں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام اور کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ چلی ,صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سلامتی انیشیٹو کا خیرمقدم کرتا ہے، اور چین کے ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ معاہدے میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں