وزیر داخلہ پنجاب

پولیس نے بدمعاشی کرکے شہباز گل کو اسلام آباد منتقل کیا’کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

لاہور(گلف آن لائن)وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ پنجاب پولیس نے شہباز گل کو قریبی ہسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی اسلام آباد شفٹ کیا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلی عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم پچھلے 3 دن میں حالت بہتر ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتہ چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں