راولپنڈی (گلف آن لائن)پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں منگل کو بھی جاری رہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو کاموں میں پیش پیش رہے، پاک فوج اور ایف سی کے دستے کی جانب سے سندھ،بلوچستان،پنجاب ،کے پی میں سول انتظامیہ کی مدد سے متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورریسکیومیں مصروف، راشن اورتیارکھاناتقسیم کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق* پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں،پاک فوج کے دستے سندھ،بلوچستان،پنجاب ،کے پی میں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں، متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورریسکیو جاری منگل کو بھی جاری رہا جبکہ متاثرہ افرادمیں راشن اورتیارکھانابھی تقسیم کیاگیا،سندھ میں حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہروفیروز اور دیگرعلاقوں میں ریسکیوسرگرمیوں کیلئے آرمی کے2ہیلی کاپٹرزکراچی سے زیریں سندھ روانہ کئے گئے ہیں ،جس سے امدادی سرگرمیاں مزید تیزہوسکیں گی،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرہ افرادکومحفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے اورانہیں طبی امدادفراہم کی گئی ہے، بلوچستان میں پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں ، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئیں ، نصیرآباد،لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیںجبکہ آرمی اور ایف سی نے بھی متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں، پنجاب میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزپنجاب کے ضلع ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،
ہیلی کاپٹرزکی مددسے4پروازیں کرکے ڈی جی خان کے علاقوں مبارکی ، فضلہ کیچ اور بستی بذدار میں امدادی سامان پہنچایاگیا ،خیبر پختونخواہ میں کے پی میں ایف کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، چترال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رہا۔