اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سپلائی کی کمی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے، بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر حکومت اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے کا فیصلہ کرے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔