چین

چین، سروس ٹریڈ فیئر کی اچھی ساکھ کا راز، چینی میڈیا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنہ سروس ٹریڈ فیئر پہلی بار 2012 میں منعقد ہوا تھا، اس فیئر نے عالمی اداروں سے اچھی شہرت حاصل کی ہے اور یہ دنیا میں سروس ٹریڈ کے شعبے کی سب سے بڑی نمائش بن گیا ہے، جس میں سروس انڈسٹری کے 12 بڑے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے _بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شروع ہونے والے 2022سروس ٹریڈ فیئر نے 400 سے زیادہ فارچیون 500 اور بین الاقوامی معروف کمپنیوں کو آف لائن شرکت کے لیے راغب کیا ہے۔

سروس ٹریڈ فیئر کی اچھی ساکھ کہاں سے آتی ہے؟ یہ چین کی بڑی اور پر کشش مارکیٹ سے آتی ہے۔
CIFTIS کی ترقی کے دس سال چین کی سروس ٹریڈ کی تیز رفتار ترقی کے دس سال بھی ہیں۔ 2012 سے 2021 تک، چین کی سروس انڈسٹری کی اضافی قدر میں 1.49 گنا اضافہ ہو ا، اور سروس کی درآمد اور برآمد کی اوسط سالانہ شرح نمو 6.1 فیصد رہی جو کہ عالمی شرح نمو سے 3.1 فیصد زیادہ ہے۔ سروس ٹریڈ کی درجہ بندی مسلسل آٹھ سالوں سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

کووڈ ۱۹ کی وبا اب بھی دنیا کی ترقی میں خلل ڈال رہی ہے، اور عالمی اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے۔ نئے گروتھ پوائنٹس کیسے تلاش کریں؟اس تناظر میں سروس ٹریڈ کی اہمیت کو بہت زیادہ اجاگر کیا گیا ہے۔ چین کی نظر میں اس سروس ٹریڈ فیئر کا انعقاد انتہائی اہم ہے، چونکہ یہ غیر ملکی کمپنیوں کو چین کی بڑی سروس مارکیٹ میں داخلے کے مواقع فراہم کرتا ہے، اور چینی کمپنیوں کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں اور وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

درحقیقت چین جس چیز کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے وہ صرف ایک نمائش یا پلیٹ فارم نہیں ہے بلکہ ترقی کا ایک نیا نمونہ ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے سب کے لئے کھلا ہے ۔ اس سے نہ صرف چینی معیشت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عالمی معیشت کی بحالی میں چینی طاقت بھی شامل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں