بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نےپریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر کی جانب سے جرمن فوجی حکام کے ریمارکس کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ چین دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اپنے جائز قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم فوجی صلاحیتوں کو ہمہ وقت تیار رکھتا ہے، جو کہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہے.
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ تمام ممالک کے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے، بشمول اقوام متحدہ کے سمندر کے قانون کے کنونشن ۔چین جہاز رانی کی آزادی کے بہانےچین کی اقتدار اعلی کو نقصان پہنچانے، چین کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، اور چین پر حملہ کرنے کی کسی بھی ملک کی کاروائی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔