عمران خان

عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری بارے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت کرچکے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے،میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ادارے یا اس کی سینئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا قطعا کوئی ارادہ نہ تھا، پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں