اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا اور دیگر کیخلاف کڈنی ہلز ریفرنس کے تحریری فیصلے میں کہاہے کہ کڈنی ہلز ریفرنس 50کروڑ سے کم کا معاملہ ہونے پر واپس کیا گیا۔
ہفتہ کو ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس نیب کو واپس کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس میں کہاگیاکہ کڈنی ہلز ریفرنس 50کروڑ سے کم کا معاملہ ہونے پر واپس کیا گیا ۔
عدالت نے بتایاکہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد 50کروڑ سے کم کرپشن الزام پر دائرہ اختیار نہیں، دائرہ اختیار ہی نہ ہونے پر یہ عدالت ملزمان کو بری بھی نہیں کر سکتی ۔
تحریری فیصلہ بتایا کہ کڈنی ہلز ریفرنس کو صرف تفتیشی کے ذریعے چئیرمین نیب کو واپس کیا جاتا ہے، کڈنی ہلز ریفرنس کو زیر التوا ہی تصور کیا جائے ۔تحریری فیصلہ میں کہاگیا کہ کیس پر مزید کارروائی قانون کی مطابق جاری رکھی جا سکتی ہے۔جج محمد بشیر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔