اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کرینگے، ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب پیش کردینگے، جس کے بعد سب کو نظر آجائے گا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،
پی ٹی آئی رہنما نے سوال کیا کہ آخر توشہ خانہ کا پچھلے 20سال کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا؟ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ کون کیا کیا کرتا رہا ہے؟