لاہور (گلف آن لائن) وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث بچ گیا،ہم مشکل فیصلے کیوں نہیں کر پاتے؟،ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہوگا۔
عائشہ غوث پاشا نے لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سیلاب کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث بچ گیا، کیا ہم اس طرح اپنے پاوں پر کھڑے ہو پائیں گے؟ کیوں ہمیں 2 ڈھائی سال بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے؟ ہم مشکل فیصلے کیوں نہیں کر پاتے۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہمارے پاس ڈالر نہیں ہوتے لیکن خریداری کر لی جاتی ہے، اتنی ہماری امپورٹس نہیں جتنی ایکسپورٹ کر لی جاتی ہیں۔
وزیرمملکت خزانہ نے کہا کہ ہم دنیا کی ان 10 ممالک شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ ترسیلات زر آتی ہیں، ہمیں ایکسپورٹس کو بڑھا ہو گا، ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہوگا، ہمیں ریونیو اکٹھا کرنے کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہم آئی ایم ایف کے پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں، ہم سب کو پاکستان کے لیے ایک پیچ پر اکٹھا ہونا ہوگا۔