فواد چوہدری

ہم فوج سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان کی چکوال کی تقریر کا ایک پس منظر ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز چکوال جلسے کی گرما گرم تقریر کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم فوج سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان کی پیر کے روز تقریر کا ایک پس منظر ہے ۔

ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم فوج سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان کی پیر کے روز تقریر کا ایک پس منظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے خرم دستگیر نے کہا تھا انہیں کہا گیا کہ عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لے آئیگا اور ہم سب جیلوں میں ہوں گے، اس وقت آئی ایس پی آر کو خرم دستگیر کو شٹ اپ کال دینی چاہیے تھی بعد میں یہ کام جاوید لطیف اور مریم نواز نے کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری نواز شریف نے کرنی ہے ، پاکستان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ تو وزیراعظم کو اس بات سے منع کرتا ہے، عمران خان نے اس پس منظر میں یہ بات کہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں