شیخ رشید

ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی ،سینکڑوں کنٹینرز اور 30ہزار کی نفری اسلام آباد آگئی ‘ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی اور سینکڑوں کنٹینرز اور 30ہزار کی نفری اسلام آباد میں آگئی ہے ،رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا گیا، ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں، الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی اب آٹا بھی دلائے۔

انہوںنے کہا کہ 2 کے اضافے کے بعد کابینہ کی تعداد میں 72 ہوگئی ہے ،لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیںیہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی،سینکڑوں کنٹینرز اور30 ہزار کی نفری اسلام آباد منگوائی گئی ہے،رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے،27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے،عوام کا فیصلہ دوٹوک ہے، الیکشن کرا ئواورگھر جائو۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں