حلیم عادل شیخ

قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے رانا ثنا اللہ جیسوں کی گیدڑ بھبکیوں سے کچھ نہیں ہوگا ،حلیم عادل شیخ

کراچی (گلف آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے رانا ثنا اللہ جیسوں کی گیدڑ بھبھکیوں سے کچھ نہیں ہوگا جب بھی عمران خان کال دیں گے پوری پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان کی عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عوام میں نہیں جاسکتے خوفزدہ ہوکر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اس وقت ملک کو بحرانوں سے صرف نئے انتخابات ہی نکال سکتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں سیلاب متاثرین بے یارو مددگار بیٹھے ہیں وزیر اعلی سندھ اور ان کی ٹیم کی نااہلی کی وجہ سے سیلاب زدگان کی بحالی کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے، لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں پوری دنیا نے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیجی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے امدادی سامان پ پ کے ذمہ داروں کی اوطاقوں پر بھیجا گیا۔ کہیں بھی سرکاری سطح پر سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم نظر نہیں آرہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سندھ میں اس وقت گندم کا آٹا 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ سندھ حکومت نے 65 روپے کلو آٹے کی فراہمی کا اایک نوٹیفیکشن نکال اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کی ہے، پورے سندھ میں آٹا 120 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے سندھ حکومت اپنے ہی نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے لاکھوں گندم کی بوریاں کھلے آسمانوں میں پڑی سڑ گئی جسے استعمال نہیں کیا گیا نئے سیزن کے لئے سندھ حکومت نے گندم کی سرکاری خریدار کا نرخ 4000 روپے فی 40 کلو مقرر کر دیا ہے جس سے آٹا مزید مہنگا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں