دبئی (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں جن پر عمل یکم اکتوبر سے ہوگا۔نئی پابندیوں کے تحت آئی سی سی نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے ، پہلے کووڈ 19 کے باعث گیند پر تھوک لگانے پرعارضی پابندی لگائی گئی تھی۔دوسری جانب بیٹر کے کیچ آٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاڑی ہی اسٹرائیکر اینڈ پرآئیگا اس بات سے قطع نظر کہ بیٹرز کیچ آئوٹ ہونے سے قبل کراس کرچکے تھے۔
پلیئنگ کنڈیشنز میں کی جانے والی ایک اور پابندی کے تحت آنے والے بیٹرکو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2 منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔مزید بر آں کسی بھی غیر منصفانہ اور دانستہ حرکت کے دوران اب امپائر بولرکی بولنگ کے دوران ڈیڈ بال کے علاوہ 5 رنز بیٹنگ سائیڈ کو پینلٹی کے طور پر دے سکتا ہے۔