خرم شیر زمان

سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ کر نالائق کابینہ سیر سپاٹے کررہی ہے، خرم شیر زمان

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ کر نالائق کابینہ سیر سپاٹے کررہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک میں قیامت کا سماں ہے اس وقت دنیا کے بڑے نامور شخصیات متاثرین سے ہمدردی کیلئے پاکستان میں موجود ہیں، لیکن افسوس دو نمبر وزیراعظم اور نالائق کابینہ متاثرین کو تنہا چھوڑ کر غیر ملکی دوروں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ اپنے سیر سپاٹے کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں