آرمی چیف

آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی(گلف آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ میں نو تزئین شدہ کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 501 سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گرانڈ کا نام چکلالہ کرکٹ گرائونڈ رکھ دیا گیا ، اسپورٹس گرائونڈ راولپنڈی، اسلام آباد کے طلبا اور کرکٹ کلبوں کو کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور صحت مند کھیلوں کا ماحول فراہم کرنے کیلئے دستیاب ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ کرکٹ گرانڈ کے نام سے نئے تعمیر شدہ 501 سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح کیا،کرکٹ گرائونڈ کو اپ گریڈ کیا گیا تاکہ کرکٹ شائقین بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو جدید ترین کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گرائونڈ کی تزئین و آرائش اور کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں