لاہور ہائیکورٹ

نواز شریف ،اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا طلب

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار و دیگر کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا کو طلب کرلیا۔ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے 2019 میں اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی تھی، مگر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہیں،پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔

عدالت نے پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین عدالت میں اپنا تفصیلی جواب کرائیں، پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں