اسلام آباد ہائیکورٹ

ڈی ایچ اے سمیت سب ہاسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سے ڈی ایچ اے سمیت سب ہائوسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے۔ہائیکورٹ میں ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کی جانب سے پلاٹ منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے حتمی دلائل طلب کرلیے،شہری محمد طارق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے نے تمام ادائیگی کے باوجود الاٹمنٹ منسوخ کردی۔سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے فیز ون اسلام آباد میں نہیں پنڈی میں ہے، عدالتی دائرہ اختیار نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ بدقسمتی سیڈی ایچ اے سمیت سب ہائوسنگ سوسائٹیزمیں فراڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں