شہباز شریف

وزیر اعظم کی چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیچیانگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیچیانگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ پرامن طور دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور عالمی طاقت کے طور پہ ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کیلئے استحکام کا باعث ہے،معیشت، خزانہ، خوراک اور توانائی سے متعلق مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین امید کی کرن ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام میں کہاکہ چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کی چیانگ اور چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پرامن طور دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور عالمی طاقت کے طور پہ ابھرنا تبدیل ہوتی دنیا کے لئے استحکام کا باعث ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ معیشت، خزانہ، خوراک اور توانائی سے متعلق مختلف بحرانوں میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لئے چین امید کی کرن ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ذاتی طور پہ میں چین کے قومی نظم اور اخلاق سے متعلق ثابت قدمی سے بہت متاثر ہوں،چین اسی طرح 80 کروڑ افراد کو انتہائی غربت سے نکالنے کے قابل ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ اس مرحلہ پر صرف کام، کام اور بس کام کے ذریعہ ہم اپنی قوم کو ان بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں