آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتیں متوقع

واشنگٹن (گلف آن لائن)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکہ کے مطابق اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جب صحافیوں سے آرمی چیف کے دورے کے بارے میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان سے معلومات مانگی تو انہوں نے کہا کہ ہاں، وہ یہاں ہیں تاہم پاکستانی سفیر نے آرمی چیف کے سفر کے پروگرام کو شیئر کرنے سے گریز کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ڈی ہینس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کی ملاقات متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں