مریم نواز

الحمدللہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے’فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا’مریم نواز

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ الحمدللہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ مریم نوازنے اپنے ٹویٹر بیان میں کہاکہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے تفتیش کے لیے 3ماہ نیب میں حبسِ بیجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے۔مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشااللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں