عمر سرفراز چیمہ

وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی توجہ عوامی خدمت پر ہے’عمر سرفراز چیمہ

لاہور (گلف آن لائن) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کے ویژن اور وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب میں حقیقی مثالی ریلیف کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی توجہ عوامی خدمت پر ہے۔

اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے وژن, چودھری پرویزالہی کی قیادت اور ثانیہ نشتر کی انتھک کاوشوں سے 100ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغازکردیاہے۔شہباز زرداری حکومت کی نااہلی سے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کیلئے یہ بڑا تحفہ ہے۔پنجاب کے 80لاکھ خاندان اس عظیم فلاحی منصوبے سے مستفید ہونگے۔انہوںنے کہاکہ آٹا،دالیں، کوکنگ آئل اورگھی میں 40فیصدتک رعایت ملے گی۔

مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔ضرورت مند خاندان کے سربراہ 8123 پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ احساس پنجاب کی ویب پورٹل پر جا کر بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔عوامی خدمت کے ایک بڑے منصوبے 1122 کی تمام تحصیلوں میں توسیع کردی گئی ہے۔74 تحصیلوں میں نئی ریسکیو ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کی پنجاب کے تمام اضلاع میں توسیع کردی گئی۔16 سال بعد ریسکیورز کیلئے سروس ریگولیشنز کی منظوری دے دی گئی ہے۔کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام پنجاب میں مزید نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں