مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی نے معیشت کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل معافی تھا’مفتاح اسماعیل

لاہور( گلف آن لائن)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے معیشت کے ساتھ جوکیا وہ ناقابل معافی تھا۔ٹویٹر پر رہنما تحریک انصاف سینیٹر شوکت ترین کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک تقریباً دیوالیہ کردیا تھا مگر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔

شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، آپ نے سیلز ٹیکس17فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر کردیا۔شوکت ترین کو مخاطب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ نے پیٹرول پربے بنیاد اور غیرپائیدار سبسڈی دی، پیٹرول لیوی ہر ماہ4سے30روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا مگر اسے صفر پر لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں