زمین ڈاٹ کام

رحیم یارخان میں زمین ڈاٹ کام کے پہلےاوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)رحیم یارخان میں شہریوں کی دلچسپی کے مدِ نظرزمین ڈاٹ کام نےرحیم یارخان میں پہلےدو روزہ اوپن ہاؤس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔اوپن ہاؤس کی تقریب زمین ڈاٹ کام کے اتحاد گارڈن میں واقع سائٹآفس میں منعقد ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اوپن ہاؤس میں مختلف تعمیراتی منصوبےعوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے۔ جن میں اتحاد گارڈن سمیت زمین ڈویلپمنٹس اور ملتان کے مختلف منصوبے شامل تھے، ان تمام منصوبوں کے مارکیٹنگ اورسیلزکے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کوحاصل ہیں۔

زمین ڈاٹ کام ملتان کےایسوسی ایٹ ڈائریکٹرسیلزرانا فرخ ندیم نےاوپن ہاؤس میں بھرپورشرکت پراہلیان رحیم یارخان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام پْرتعیش اورجدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین اندازمیں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردارادا کرتیرہے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کےسینئربزنس ڈویلپمینٹ مینجرعدنان خلیل کا کہنا تھآ کہ زمین ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کو فروغ دیا جائےاوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے شہریوں نے اپنی بھرپورشرکت سےکامیاب بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں