فوج

فوج میں مزید جوانوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا گیا ،ترجمان روسی صدر

ماسکو (گلف آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج میں مزید جوانوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا روسی صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ابھی فوجی رجسٹریشن اور اندراج کے دفاتر پر حالیہ فوجی بھرتیوں کی وجہ سے بہت زیادہ بوجھ ہے، اس فیصلے کی بدولت ہنگامی اور معمول کی بھرتیوں کے بہا ئوکو الگ کرنا آسان ہوگا۔واضح رہے کہ30ستمبر کو روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مین آرگنائزیشن اور موبلائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے ریئر ایڈمرل ولادیمیر تسملیانسکی نے کہا تھا کہ فوجی بھرتیوں کے منصوبے کا یوکرین میں خصوصی آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ۔

یاد رہے اس سے قبل روسی رہنما ولادیمیر پوتن نے 21ستمبر کو جزوی طور پر متحرک فوجیوں کی بھرتی کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ صرف وہ شہری جو اس وقت ریزرو میں ہیں فوجی سروس کے تابع ہوں گے اور سب سے بڑھ کر وہ لوگ جنہوں نے روسی مسلح افواج میں خدمات انجام دی ہیں یا وہ افراد جن کے پاس مخصوص فوجی خصوصیات اور متعلقہ تجربہ ہے، اس ہنگامی فوجی بھرتیوں کے اہل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں