غیرملکی تجارتی صوبے

چین، ایک بڑے غیرملکی تجارتی صوبے سے ایک اہم کھلے صوبے تک

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) سال 2007 میں ایک خبر چینی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی،صوبہ زے جیانگ کے دیلشی گروپ اور فرانس کے شنیاڈر گروپ کے تعاون سے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی قائم ہوئی۔دیلشی گروپ زے جیانگ کی ایک نچی کمپنی ہے اور اس جوائنٹ وینچر کمپنی کا قیام اس وقت صوبہ زے جیانگ میں سب سے بڑا تعاون کا منصوبہ سمجھا جاتاتھا۔

2سال قبل اس وقت کے زے جیانگ کے سربراہ شی جن پھنگ نے صنعت کاروں کے ساتھ ایک سیمینار میں مذکورہ دونوں کمپنیوں کے تعاون پر مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات سنیں اور اس بات پر زور دیا کہ اس وقت چین کو جدید ٹیکنالوجی ، انتظامی تجربات اور فروخت کے عالمی نیٹ ورک کی ضرورت ہے۔زے جیانگ کو بڑے غیرملکی تجارتی صوبے سے کھلے پن کے اہم صوبے میں منتقل ہونا چاہیئے۔
ان کی کوششوں کے تحت ٹاپ 500 صنعتی ادارہ وال مارٹ زے جیانگ میں داخل ہوا ۔انہوں نے امریکہ ،فرانس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ قریبی و جامع تبادلوں کو بھی بھرپور فروغ دیا۔

اکتوبر 2002سے مارچ 2007تک ،شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ میں ساڑھے چار سال تک کام کیا۔ اس عرصے کے دوران زے جیانگ میں استعمال ہونےوالی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب سے 10 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچا ،مینوفیکچرنگ کی صنعت کو بہتر بنایا گیا ہے اور کھلے پن میں زے جیانگ واقعی ایک بہت اہم صوبہ بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں