گلوکارعاصم اظہر

گلوکارعاصم اظہر نے اپنے ہی دو مشہور ترین گانوں کا میش اپ تیارکرلیا

لاہور( گلف آن لائن) نامور گلوکارعاصم اظہر نے اپنے ہی دو مشہور ترین گانوں کا میش اپ تیارکرلیا ، اس میوزیکل میشن اپ میں نوعمرگلوکارعرشمان نعیم نے بھی عاصم اظہر کا ساتھ دیا۔حال ہی میں ریلیز کیے جانے والے گانے حبیبی جس نے کافی دنوں تک ٹرینڈ کیا ۔ حبیبی گانے کا اشتراک عاصم اظہر نے اپنے ہی ایک اور میوزیکل ٹریک جو تو نہ ملا کے ساتھ میش اپ کرکے تیار کیا،اس میش اپ گانے کو کنال ورما، عاصم اظہر اور رامس علی نے تحریر کیا ہے۔عاصم اظہر کے حبیبی گانا رواں برس جولائی میں یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا اس گانے کو ایک کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ یوٹیوب پر بھی یہ گانا ٹرینڈ کرتا رہا جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم جیسے اسنیک ویڈیو ، ٹک ٹاک سمیت انسٹاگرام پر بھی یہ گانا ٹرینڈ کیا اور اس پر مختلف ویڈیوز بنائی گئیں۔

اس میش اپ میں عاصم ہی کے گانے جو تو نہ ملا کو بھی شامل کیا گیا۔ عاصم کا یہ گانا تین سال قبل ریلیز کیا گیا جس کی ویڈیو میں معروف اداکارہ اقرا عزیز نے فیچر کیا۔ اس گانے کو اب تک 18 ملین ویوز مل چکے ہیں ۔عرشمان نعیم ایک نوعمر اور باصلاحیت پاکستانی گلوکار ہیں ۔جن کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے۔ عرشمان نعیم حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں اور اپنی سحر انگیز میوزک ویڈیوز سے راتوں رات انٹرنیٹ سنسنی بن گئے۔ مختصر سے عرصے میں عرشمان نے انسٹاگرام پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ فالوورز حاصل کر لیے ہیں۔نہ صرف پاکستان کی مشہور شخصیات نے عرشمان نعیم کی شاندار گلوکاری کی تعریفیں کی ہیں بلکہ سرحد پار ہندوستان میں بھی عرشمان نعیم کے کافی چرچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں