سینئر صوبائی وزیر

لانگ مارچ کا اعلان ہونے سے پہلے ہی امپورٹڈ سرکار پر لرزہ طاری ہے’اسلم اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان ہونے سے پہلے ہی امپورٹڈ سرکار پر لرزہ طاری ہے۔سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی مرکز میں بیٹھا کرپٹ ٹولہ بھاگ جائے گا۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے یہ بات 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اورتحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقاتوں کو دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے ڈر سے امپورٹڈ سرکار بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔ جہازی سائز وفاقی کابینہ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان کی نا اہلی اور کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لندن میں بیٹھا سزا یافتہ مجرم پھر وزرات عظمیٰ کے خواب دیکھ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کو شکست دیںگے۔

سینئر صوبائی وزیر سے ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں جاری ترقیاتی سکیموں،ترقیاتی مسائل اورسیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء حسنین بہادر دریشک،سردار آصف نکئی،اراکین اسمبلی جہانزیب خان کھچی، سید صمصام بخاری ، محمد رضوان ،ریاض فتیانہ، ندیم ابراہیم اور دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں