یمنی زیدی

پروفیشنل ازم میں کوتاہی ہو تو بہت غصہ آتا ہے ‘ یمنی زیدی

لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ یمنی زیدی نے کہا ہے کہ جب اپنے لئے چیز خریدوں تو صرف قیمت پوچھتی ہوں بحث نہیں کرتی اور اگر کسی کے لئے کوئی تحفہ خریدوںتو تب قیمت بھی نہیں پوچھتی ،شاپنگ اور گھر کے لئے چیزوں پر سب سے زیادہ پیسے خرچ کرتی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں یمنی زیدی نے کہا کہ جب پروفیشنل ازم میں کوتاہی ہو جائے تو مجھے بہت غصہ آ جاتا ہے اور پروڈکشن والوں سے غصے بھی ہوتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شیف ہوتی اور لوگوں کو کھانے بنا بنا کر کھلاتی ۔ انہوں نے کہا کہ صباء قمر بہت ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں ، ان کے کام میں کچھ الگ ہوتا ہے اور مجھے ان کا کام بہت پسند ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں