اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی کی تصدیق کردی ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایک صحافی کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیا ہے جواب دیا کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو متعدد بار بلایا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، اب ایف آئی اے انہیں لیکر آیا ہے، اب ان سے کچھ سوالات اور انٹیروگیشن ہونی ہے، اب اگر انہوں نے تعاون نہ کیا تو پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔