عکرمہ صبری

مسجد اقصی کو یہودیانے کی کوششوں پر عکرمہ صبری کا اظہار تشویش

مقبوضہ بیت المقدس (گلف آن لائن)اعلی مجلس اسلامی مقبوضہ یروشلم کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصی کی یہودی آباد کاروں کی جانب سے بے حرمتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافے پپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ2017 کی عوامی بغاوت کے بعد قابض اتھارٹی مسجد اقصی کو یہودیانے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ برسوں میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے بے حرمتی کے واقعات بڑھ گئے ۔ خصوصا یہودی تہواروں کے مواقع پر بے حرمتی زیادہ کی جانے لگی ہے۔ شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ماضی میں بھی یہودی آباد کار مسجد اقصی آتے تھے مگر خاموشی سے اپنی عبادت کر کے چلے جاتے تھے، اب وہ جان بوجھ کر بآواز بلند مسجد اقصی میں تلمودی رسومات ادا کرتے ہیں تاکہ ہمارے قبلہ اول کی شناخت تبدیل کرنے کی سازشیں تیز کر سکیں۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں یہودی آباد کاروں کی ان حرکات کو غیر قانونی قرار دیا ۔ان کا اس سلسلے میں فلسطینی مسلمانوں سے کہنا تھا کہ وہ یہودی سازشوں اور مذموم حرکتوں سے ہوشیار رہیں اور ان کی مزاحمت کے لیے مضبوط رہیں۔ یہ کام مسجد اقصی میں فلسطینی اپنی موجودگی بڑھا کر ہی ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا قابض ریاست مسجد اقصی کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کرے گی اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کے مزید واقعات کا ارتکاب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں