رمیز راجا

فاسٹ بالر ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ شاہین شاہ آفریدی سے بات ہوئی ہے جو ورلڈ کپ کے لیے خود کو 110 فیصد فٹ محسوس کررہے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے بھی ویڈیو بھیجی تھی، فاسٹ بولر 90 فیصد فٹ ہیں۔انہوںنے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ گھٹنے کی انجریز بعض اوقات نازک ہوسکتی ہیں، اس حوالے سے ہماری گفتگو بھی ہوئی کہ اگر شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کو کھلانے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں