وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

چار سال جن ممالک کیساتھ تعلقات متاثر ہوئے ان میں بہتری آئی ہے، بلاول بھٹو زر داری

برلن (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے،ہم چیریٹی یا بھیک مانگنے کی بات نہیں کرتے ،انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جرمن میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی کی 6کروڑیوروکی امدادکی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنے کی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادی اور عالمی اداروں کی مزیدمددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے انگیج کیا اس کابہترین رسپانس ملا، پچھلے چار سال امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے، انگیج کرکے، عزت کے ساتھ بات کرکے چارپانچ مہینوں میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں