لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ،گلوکارہ و پرفارمر ماہ نورکا کہنا ہے کہ مقامی تھیٹرمیں جاری سٹیج ڈرامے میں میری پرفارمنس بے حد پسند کی جا رہی ہے اس ڈرامے کے لئے دو نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔میں ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد کرکے دکھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ماہ نور نے کہا کہ میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اداکارہ و پرفارمر ماہ نورنے موٹاپے سے بچنے کیلئے جم جوائن کرنے کے ساتھ ساتھ پرہیزی کھانوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔میں نے تھیٹر کو کچھ عرصہ کے لئے خیر باد کہہ دیا ہے البتہ شوبز کے دیگر شعبوں میں کام جاری رکھوں گی۔میں ان دنوں کئی پراجیکٹس میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔ پراجیکٹس کرونا کی وجہ سے رکے ہوئے تھے۔فلموں،ٹی وی اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔