قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہِ والِہ وسلم پر پیغام

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے جشن عید میلاد النبی ﷺ پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ عیدمیلا دالنبی ﷺعقیدت و احترام سے مناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم آنحضرت ﷺسے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔

نبی کریم ﷺسے محبت کا بہترین اظہار ان کی سیرت پر عملدرآمد ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺکی دی ہوئی ہدایات پر عمل سے ہم دنیا کے بہترین انسان بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنی زندگیوں کا شعار بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں